عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات 28 جولائی کو مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش کے علاوہ امریکہ میں بھی امتحانات ، ایک لاکھ امیدواروں کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے ابتدائی تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 28 جولائی 2019 مقرر ہیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ آندھرا ، تلنگانہ ، مہاراشٹرا ، دہلی ، لکھنو ، میسور ، منہلی ، راجنندگاؤ ، چٹگوپہ ، لاتور ، وجئے واڑہ کے علاوہ شکاگو ( امریکہ ) میں ابوالفداء ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت مقامی افراد 15 طلبہ شریک امتحان ہیں ۔ جن سے فون نمبر 17732405046 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ جن کو یہ پرچے و جوابی بیاض و ہال ٹکٹس روانہ کیا جارہا ہے ۔ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کی تیاری کے لیے مراکز میں جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ اضلاع اننت پور ، کرنول ، کڑپہ ، ہندوپور ، کورٹلہ ، کدری ، تاڈپتری ، چتور و دیگر ریاستوں سے تاحال 89000 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔ توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زائد افراد بلا مذہب و ملت مرد و خواتین اور طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔ جن مراکز نے فارم داخل نہیں کیا وہ 20 جولائی تک خانہ پری کر کے داخل کردیں ۔۔