عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب ڈاکٹر محمد انور الدین انچارج کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 27 جنوری 2019 صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری مقرر ہے ۔ 23 جنوری 2019 سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر ریاستوں کے صدور ، معتمدین و اساتذہ کرام ، ذمہ دار مراکز ہال ٹکٹس عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے روزانہ صبح 10 تا 5 بجے دن حاصل کرلیں ، کسی بھی طالب علم کو بغیر ہال ٹکٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ، راست امتحان کے لیے محبوب حسین جگر ہال ادارہ سیاست پر نام درج کرواتے ہوئے کتابیں حاصل کریں ۔ امتحان کی کوئی فیس نہیں ۔ ہر عمر کے افراد شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔۔