اضلاع تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں میں 478 مراکز کا قیام
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب ڈاکٹر محمد انور الدین انچارج امتحانات کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے اردو امتحانات مقرر ہیں ۔ 27 جنوری کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں بیک وقت تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ تمام اردو تعلیمی مراکز کو ہال ٹکٹس اور سوالات و جوابی بیاض اور دیگر میٹریل دفتر ٹرسٹ سے اضلاع و دیگر ریاستوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے فارم کا سلسلہ جاری ہے ۔ جملہ مراکز 478 قائم کئے گئے ہیں ۔ جن میں شرکت فارم 76537 کی اجرائی عمل میں آئی ۔ خانہ پری کر کے آج تک 47631 فارم وصول ہوئے جس کے ہال ٹکٹس کی اجرائی 23 جنوری سے ہوگی اور فارم وصول ہونے کا سلسلہ 6 بجے شام تک جاری ہے ۔ توقع کے مطابق تقریبا 70,000 امیدوار شرکت کریں گے ۔ تمام مراکز کے ذمہ دار اصحاب بغیر ہال ٹکٹ کسی کو بھی امتحان دینے کی اجازت نہ دیں ۔ دیگر امور کیلئے دفتر سے 040-24744180 (Ext-225) ۔ 24744114 پر ربط قائم کریں ۔۔