حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو کے ابتدائی تین درجات کے امتحانات 27 اگست 2023 کو مقرر ہیں ۔ اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے تحریری امتحانات صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے ۔ تمام مراکز کے صدر و معتمدین شرکت امتحان فارم 20 اگست 2023 تک داخل کردیں ۔ خانگی طلباء وطالبات قریبی سنٹر پر اپنا نام لکھا کر فارم حاصل کرلیں ۔ 25 اگست سے ہال ٹکٹوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ ایسے مراکز جو آج تک نام رجسٹر نہیں کروائے ہیں وہ جلد از جلد نام درج کروالیں ۔۔