حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) عابڈس پولیس نے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ہوٹل مالک اور آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عابڈس پولیس نے فارچیون ہوٹل پر دھاوا کیا اور ہوٹل مالک اکھلیش کے علاوہ سب آرگنائزر رگھوپتی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 16 لڑکیوں کو جسم فروشی کے چنگل سے آزاد کروایا۔ 4 گاہکوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ عابڈس پولیس ہوٹل کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات انجام دے رہی ہے اور پولیس نے ہوٹل کو بند کردیا۔ ع