حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں عابڈس کے علاقہ تلک روڈ بوگل کنٹہ میں پٹاخوں کی ایک دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تلک روڈ بوگل کنٹہ عابڈس میں واقع شانتی فائر ورکس دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چنگاریاں پٹاخوں پر گرنے سے آگ لگ گئی اور تیزی کے ساتھ پوری دکان میں پھیل گئی اور شعلے بھڑکنے سے دکان سے متصل ہوٹل بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ آگ تیزی سے پھیل گئی اور پوری دکان جلکر خاکستر ہوگئی۔ آگ کے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاکھوں روپیوں کے پٹاخے جل گئے۔ آگ کے شعلے اتنے تیز تھے کہ پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی عابڈس پولیس مقام پر پہنچ گئی اور فائر انجن کو بھی طلب کرلیا گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ (ش)