حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) شہر کے مرکزی علاقہ عابڈز میں ہوٹل مزدور کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ موتی نے رات دیر گئے تاج محل ہوٹل کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ تاج محل ہوٹل میں موتی ویٹر کا کام کرتا تھا جو گزشتہ ماہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا جس کا آبائی مقام نیپال بتایا گیا ہے۔ اس نے شہر پہنچنے کے بعد تاج محل ہوٹل میں ملازمت اختیار کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مالی پریشانیوں اور گھریلو تنازعات سے موتی پریشان تھا جس نے حالت نشہ میں دوسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔