عادل آباد، میدک میں بجلی گرنے سے باپ بیٹاکے بشمول 3 ہلاک، 4 زخمی

   

عادل آباد۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں زبردست بارش ہورہی ہے، بارش کے دوران بجلی گرنے کی وجہہ سے عادل آباد اورضلع میدک میں تین افراد کی موت ہوئی۔ ضلع عادل آباد جائینت منڈل کے گما میں بارش کے دوران بجلی گرنے کی وجہہ سے جہاں ایک شخص کی موت ہوگئی وہیں دیگر چار زخمی بتائے گئے ہیں۔ اضلاع سنگاریڈی اورمیدک گرج چمک اورتیز ہواوں کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی مقامات پر عارضی چھتوں کو نقصان پہنچا، میدک کے پیدا شنکرم پیٹ کے راموجی پیٹ میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعہ میں باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت شیوا راج 15 شیوا رامولو 45 کے طورپرکی گئی ہے۔ اسی طرح متحدہ اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کھمم، نلگنڈہ، محبوب نگر، رنگا ریڈی اورحیدرآبا میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔