عادل آباد ۔ عادل آباد ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شریمتی کرشنا وینی کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی ( ٹمریز ) کی جانب سے ضلع عادل آباد میں قائم کردہ دو جونئیر کالجس میں آوٹ سورسنگ کے تحت جونئیر لکچررس کے تقررات کی آخری تاریخ 4 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ مضامین اردو ، انگریزی ، تلگو ، ریاضی ، فزکس ، کسٹمری ، باٹنی اور زوالوجی کی نشستوں پر ایسے اہل امیدواران جو پوسٹ گریجویشن کم سے کم 50 فیصد نمبرات سے کامیاب ہوں اور متعلقہ مضمون میں بی ایڈ ہوں اور جن کے پاس کسی بھی جونئیر کالج میں 3 سالہ تدریس کا تجربہ ہو وہ اپنی درخواستیں سری سائی پنجہ میان پاور ویلفیر سوسائٹی واقع نیتاجی چوک عادل آباد کے پاس 4 اگست سے قبل داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440018767/ 9701163651 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔