عادل آباد جمعیۃ العلماء دفتر پر جناب علی مسقطی کو تہنیت کی پیشکشی

   

عادل آباد ۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد جمعیۃ العلماء (ارشدوانی) کے دفتر پہنچ کر مسٹر علی مسقطی نے جمعیۃ علماء دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ مسٹر علی مسقطی جینور مستقر کا دورہ کرنے کی غرض سے عادل آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے جمعیۃ العلماء دفتر کا مشاہدہ کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ اسموقع پر حافظ افروز خان ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء، محمد شہیر صدر دارالعلوم محمدیہ بھیکتاپور، مسٹر مسعود پٹیل نائب صدر دارالعلوم محمدیہ، سید اظہر، مسٹر عامر پٹیل عادل آباد ٹاؤن جمعیۃ جنرل سکریٹری، مولانا وسیم، حافظ ریاض اور مسٹر یونس اکبانی بی آر ایس پارٹی قائد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مسٹر علی مسقطی کی جمعیۃ العلماء کے ذمہ داروں کی جانب سے شال پوشی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔