عادل آباد صدرنشین بلدیہ کیلئے جوگو پرمیندر کی آج حلف برداری

   

نائب صدر کے لئے ظہیر رومانی اور ام سلمی کے نام زیر غور

عادل آباد ۔ 26 ؍ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عادل آباد صدرنشین مجلس بلدیہ کے طور پر مقامی رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا کے فرزند مسٹر جوگو پرمیندر 27؍ جنوری کو اپنے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ اور نائب صدر مجلس بلدیہ عہدہ کے لئے وارڈ نمبر 29 سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے والے ظہیر رومانی وارڈ 31 سے بطور آزاد نو منتخب محترمہ امہ سلمی کے ناموں پر غور وخوص جاری ہے ۔ تقریب حلف برداری سے قبل جوائنٹ کلکٹر شریمتی سندھیا رانی کی موجودگی میں قانونی پر مجلس بلدیہ صدر و نائب صدر کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا بعدازاں ان دونوں کے بشمول 49 نومنتخب اراکین بلدیہ کی رسم حلف برداری انجام دی جائیگی ۔ عادل آباد مجلس بلدیہ دفتر میں منعقد ہونے واالی دونوں تقاریب کے لئے پولیس کا وسیع طور پر انتظام کیا جا رہا ہے ۔ حالیہ بلدیہ انتخابات میں ٹی آر ایس کے تحت 24 ‘ بی جے پی 11‘ کانگریس 5‘ مجلس 5 اور آزاد امیدوار کے طورپر چار افراد نے کامیابی حاصل کی ۔ ٹی آر ایس کے اراکین کی خواطر خواہ تعداد ہونے کے بناء پر صدرنشین عہدہ کے لئے کسی بھی کونسلر کے تائید کی ضرورت نہیں ۔ سابق بلدیہ عادل آباد میں 36 اراکین تھے جن میں پانچ مسلم خواتین کے بشمول 19 خواتین ایوان میں موجود تھے ۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں پانچ مزید خواتین کا اضافہ ہوچکا ہے جملہ 24 خواتین شامل ہیں ۔ مسلم خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوچکا اس مرتبہ 8 خواتین اور تین مرد مسلم جملہ 11 ایوان بلدیہ میں عوامی مسائل کو حل کریں گے ۔