عادل آباد میں آج جلسہ یاد حسینؓ

   

Ferty9 Clinic

عادل آباد : ۔ عادل آباد میں بروز جمعرات 9 محرم الحرام بعد نماز مغرب ایک جلسہ یاد سیدنا حسین علیہ السلام و فلسفہ شہادت مولی حسین علیہ السلام کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ بعد مغرب درود پاک کا دستر بعد دستر درود پاک جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جس کی نظامت شاہد صدیقی چشتی کریں گے ۔ قرأت کلام پاک حافظ عبدالصمد چشتی لکشٹی پیٹ کریں گے ۔ نعت و منقبت کے بعد شہات حسین علیہ اسللام پر خطاب ۔ مولانا ذاکر حسین نظامی کا ہوگا ۔ صدارتی خطاب فلسفہ شہادت حسین پر خطاب ، متولی خانقاہ محمدی کا ہوگا ۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد عشاء لنگر عام کا نظم رہے گا ۔ بروز جمعہ 11 بجے دن لنگر حسین علیہ السلام خانقاہ محمدی میں ہوگا ۔