عادل آباد میں ائرپورٹ کیلئے اراضیات کے حصول کا منصوبہ

   

کسانوں کا کلکٹریٹ پر دھرنا ۔ فی ایکڑ دو کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ
حیدرآباد24 فروری (سیاست نیوز ) عادل آباد ضلع میں کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ضلعی مرکز میں مجوزہ ہوائی اڈہ کی تعمیر کیلئے حصول اراضی پر وضاحت کرے ۔ کسانوں نے ضلع کلکٹریٹ آفس پر دھرنا دیا۔ کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگاکر دو کروڑ روپے فی ایکڑ معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ کسانوں نے بتایا کہ مقامی رکن اسمبلی پاٹل شنکر اور عادل آباد رکن پارلیمنٹ جی ناگیش نے ہوائی اڈہ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ پریشان ہیں کہ ان کے کھیتوں کا کیا ہوگا۔ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اس سہولت کیلئے زمین کے متعلق وضاحت کرے۔ کسانوں نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد کوئی ان کی زمین خریدنے نہیں آرہا ہے۔ کسانوں نے ضلع کلکٹر پر زور دیا کہ وہ انہیں ہوائی اڈہ کی تعمیر کیلئے حاصل کی جانے والی زمینوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دیں تاکہ وہ بغیر کسی تناؤ کے رہ سکیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زمینیں حاصل کی گئیں تو ان کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا۔ کسانوں نے اپنے ذریعہ معاش کیلئے معقول معاوضہ مانگتے ہوئے کلکٹریٹ آفس پر دھرنا دیا۔ ش