عادل آباد میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

   


ضلع کلکٹر شریمتی سکتا پٹنائیک کا مختلف محکموں کے عہدیداروں سے خطاب
عادل آباد۔/27 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سری گنیش تہوار ، نوراتری تہوار کو ضلع میں پُرامن طور پر جوش و خروش کے ساتھ منانے کی عادل آباد ضلع کلکٹر شریمتی سکتا پٹنائیک نے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ امن کمیٹی اجلاس کے دوران خواہش کی۔ محکمہ پنچایت اور مجلس بلدیہ کو صفائی کا نظام بہتر بنانے پر جہاں ایک طرف زور دیا گیا وہیں دوسر ی طرف محکمہ پولیس کو امن کی برقراری کیلئے اور محکمہ برقی کو برقی سربراہی کو معقول بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ایڈیشنل ضلع کلکٹر مسٹر رضوان باشاہ شیخ نے کہا کہ مجلس بلدیہ حدود میں واقع بلدی وارڈ کے ذمہ دار کو دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ سری گنیش کے تمام پنڈال کا جائزہ لیں اور انہیں درکار سہولت فراہم کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ضلع کلکٹراین نٹراجن، ایڈیشنل ایس پی سرینواس راؤ، آر ڈی او رمیش راتھوڑ، ڈی ایس پی رویندر، کمشنر بلدیہ شریمتی شیلجہ، سماجی قائد سراج قادری، راشد الحق کونسلر، نظیر احمد کونسلر، روہیت کونسلر، مسجد حضرا کمیٹی صدر خلیل احمد، مسجد معراج صدر اعجاز احمد، کانگریس قائد ناگیش، نمرہ مسجد کمیٹی صدر عبدالرحیم پاریکھ، امام و خطیب محمد اسلم، مسجد عثمانیہ کمیٹی صدر محبوب خان کے عوہ ہندو سماج اتسو کمیٹی کے قائدین و اراکین موجود تھے۔