عادل آباد میں ایوننگ ٹیکنیکل کالج کے قیام سے اتفاق

   


ٹیکنیکل کورسیس سے استفادہ کرنے طلبہ پر زور
عادل آباد : مستقر عادل آباد کے طلباء و اور طالبات کو ہنرمندر تعلیم سے آراستہ کرانے کی غرض سے حکومت کے تعاون سے ایوننگ ٹیکنیکل کالج قائم کرنے سے مسٹر اعجاز اعصم ڈائرکٹر سیٹ ون کالج حیدرآباد نے اتفاق کیا ۔ موصوف مستقر عادل آباد کے مدرس کیر انگلش میڈیم ہائی اسکول میں ہیومن ویلفیر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے سیٹ ون کی جانب سے جاری مختلف تربیتی کلاسیس کا تذکرہ بھی کیا ۔ قبل از HWO کے جنرل سکریٹری منے اپنے خطاب میں تنظیم کی جانب سے جاری بیشتر فلاحی و بہبود کاموں کا جہاں ایک طرف تذکرہ کیا وہیں دوسری طرف طلباء و طالبات کو کسانوں سے حاصل ہونے والی تعلیم تک ہی محدود نہ رہتے ہوئے ٹیکنیکل کورسیس میں دلچسپی لینے پر زور دیا ۔ سولار سسٹم ، الکٹرانکس ، موبائیل فونس ، فیشن ڈیزائننگ و دیگر طرز کی تربیت حاصل کرتے ہوئے خود کفیل بن کرا پنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش کی ۔ مدرس کیر پرنسپل مسٹر یافعی نے اپنے خطاب میں طلباء اور طالبات کو آج کے اس ترقی یافتہ دور کا حصہ بن کر زندگی گذارنے کی خواہش کی ۔ صدر ایچ ڈبلیو او مسٹر عزیز پاریکھ کے اظہار تشکر پر اختتام عمل میں لایا گیا جبکہ اس تقریب کی کارروائی مسٹر سید امجد حسین نے چلائی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔