عادل آباد میں بارش کی تباہی کا سلسلہ جاری

   

انتظامیہ راحت کاری کیلئے متحرک ، پولیس نے پانی میں پھنسے 12 قبائیلی خواتین کو رسی کی مدد سے نکالا

عادل آباد ۔ ضلع عادل آباد میں چار دن سے جاری بارش کے پیش نظر تباہی کا سلسلہ جہاں ایک طرف جاری ہے وہیں قدیم 48 گھنٹہ بارش کے امکانات کو محسوس کرتے ہوئے عادل آباد ضلع کلکٹر سریمتی سکتا ٹینائک نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ضلع کے تمام عہدیداروں کو اپنی اپنی خدمات بخوبی انجام دیتے ہوئے ضلعی عوام کو راحت پہنچانے کی ہدایت دی۔ وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کے بنا پر کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کو بچانے کی غرض قبل از وقت احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا اور عوام کو اپنے اپنے گھروں میںمحفوظ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کنٹرول روم ٹول فری نمبر 18004251939 پر اطلاع دینے کی ہدایت دی جبکہ سین گنگا، متھڈی واگو، سات نالہ پراجکٹ، جناکا کورٹا بیارج کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں گذر بسر کرنے والے افراد کو بروقت چوکنہ رہنے کا مشورہ جہاں دیا وہیں متعلقہ مقامات پر خدمات انجام دینے والے پنچایت سکریٹریز کو حالات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے تفصیلی رپورٹ عہدیداروں کو بروقت پہنچانے پابند کیا گیا۔ اس کانفرنس سے ضلع ایس پی مسٹر راجیش چندرا نے کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کے تعاون کی خاطر اٹنور، بوتھ، نرڈی گنڈہ کے لئے تین خصوصی ٹیم پولیس کی تشکیل دی جاچکی ہیں۔ چار دن سے جاری بارش کے بنا پر نارنور، بوتھ، گوڑی تہنور، اوٹنور، نرڈی گنڈہ، سرکنڈہ، بازار ہتنور منڈل جات کی 34 اہم شاہرہ جو ایک مقام سے دوسرے مقام کو جوڑتی میں کافی متاثر ہوچکی ہیں جس کے بنا پر ان مقامات کے افراد کو حمل و نقل کرنے میں جہاں ایک طرف دشواریاں پائی جارہی ہیں وہیں دوسری طرف نرمل مستقر پر بارش کی تباہی کے بنا پر سواریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں۔ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے آنے والی تمام سواریوں کو عادل آباد کی سرحد پر موجودہ ٹول پلازہ پر روک دیا جارہا ہے جبکہ اس ضمن میں مہاراشٹرا کے ایس پی سے فون پر گفت شنید کی گئی ہے۔ ضلع ایس پی مسٹر ایم راجیش چندال نے حلقہ اسمبلی بوتھ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس کو بروقت متحرک رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے بوتھ منڈل کے سرکل گوڑہ ندی میں پانی کے اچانک اضافہ کے بنا پر قبائیلی طبقہ کے 12 خواتین جو پانی میں پھنسے ہوئے تھے انہیں پولیس عملہ اور تیراک نے اسی کی مدد سے انہیں بہتے پانی سے ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کیا۔ علاوہ ازیں محکمہ برقی ٹرانسکو ایس ای مسٹر اتم جاڑے نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ مزید بارش کے امکانات کو محسوس کرتے ہوئے م حکمہ برقی کی جانب سے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ بارش کے بنا پر برقی تار گرنے، برقی کھمبے گرنے، برقی ٹرانسفرمر پانی میں ڈوب جانے پر فون 9440811700 ، 9440811671 پر اطلاع دینے کی خواہش کی گئی ہے۔