عادل آباد میں بھارت جوڑو یاترا کے پوسٹرس کی اجرائی

   

عادل آباد /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک میں فرقہ پرست طاقتیں قومی یکجہتی کو نقصان پہونچانے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے جس کو محسوس کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قومی قائد مسٹر راہول گاندھی نے ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی غرض سے کشمیر سے کنیا کماری تک ’’ بھارت جوڑو پد یاترا ‘‘ کا اہتمام کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر ساجد خان نے اپنیقیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا اور اس موقع پر ریاستی کانگریس پارٹی کی جانب سے فراہم کردہ مسٹر راہول گاندھی کی ’’ بھارت جوڑو یاترا ‘‘ پوسٹرس شرپسندی کے بناء پر ملک کا شیرازہ بکھرتا جارہا ہے ۔ ملک کی سیکولرزم کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے ۔ ملک کو تقسیم سے بچانے کی غرض مسٹر راہول گاندھی کی جانب سے جاری پد یاترا کی بھرپور ستائش کیا ۔ اب جبکہ مسٹر راہول گاندھی کی پد یاترا ریاست تلنگانہ سے گذر رہی ہے ایسی صورت میں مسٹر راہول گاندھی کی پد یاترا میں شامل ہونے والے افراد کیلئے شناختی کارڈ فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ 13 یوم ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات سے گذرنے والی راہول گاندھی کی پد یاترا میں اپنے آپ کو بھی برابر کا شامل ہونے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عادل آباد ٹاون کمیٹی صدر مسٹر جی ناگیش ، عبدالقیوم ، ایم اے کلیم ، یوتھ کانگریس صدر مسٹر عرفات احمد خان ، افروز خان ، شیخ ناہید ، محمد ایوب کے علاوہ کانگریس سے وابستہ بیشتر تنظیموں کے قائدین اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔