عادل آباد۔ جمعیت العلماء عادل آباد کے زیر اہتمام صدر جمعیت حافظ ابوبکر کی قیادت میں مستقر عادل آباد کے میدان عیدگاہ سے ملک کی آزادی کے 75ویں سالگرہ کے ضمن میں ایک ریالی نکالی گئی ۔ دارالعلوم محمدیہ ، دارالعلوم جمعیتہ ، دارالہدا اورستا گوندی دارالعلوم کے طلباء اساتذہ مولانا اسلم نہدی ، مفتی عثمان قاسمی ، مولانا ایوزر حامد ، حافظ شیخ احمد ، حافظ عبدالاحد ، مولانا شیخ احمد رمضانی ، مولانا علی ، حافظ منظور احمد ، حافظ حسین ، حافظ شعیب فیصل ، مولا قمر ، مولانا اسلم ندوی ، حافظ سرتاج ، مسجد عثمانیہ امام خطیب مولانا اسلام الدین کے علاوہ نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، مسٹر سلیم پاشاہ ، اعجاز احمد ، ایم اے مجاہد بھی شامل تھے ۔ جو اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوئے حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے میدان عیدگاہ سے نیتاجی چوک ، ونایک چوک ، کریسنٹ جونیئر کالج روڈ سے گذرتے ہوئے این ٹی آر چوک پہونچے جہاں مولانا اسلم نے اپنے خطاب میں ملک کی آزادی میں اپنے جان کی بازی لگانے والے ہزاروں علماء کے قربانیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اس جدید دور میں علماء کرام کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔