عادل آباد میں حرارت42ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں اور 10 اور 11اپریل کواضلاع کاماریڈی، سنگاریڈی، وقارآباد، نارائن پیٹ، جوگولا مباگدوال، ونپرتی، محبوب نگر اور ناگرکرنول کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 10اور11اپریل کو شمالی ساحلی اے پی،یانم کے بعض علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اعظم ترین درجہ حرارت40.3ڈگری سلسیس رائل سیما کے کرنول اور 42ڈگری سلسیس تلنگانہ کے عادل آباد میں درج کیاگیا۔