حیدرآباد8جولائی (یواین آئی) ضلع عادل آباد میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے گڈی ہتنورمنڈل میں اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹو کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں آٹو میں سوار چار افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اوردیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی جس نے راحت کام کا آغاز کردیا۔مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے رمس اسپتال منتقل کردیاگیا۔شانتی نگر کے رہنے والے 10 افراد آٹو میں ایچوڑا سے عادل آباد جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔