عادل آباد میں درجہ حرارت 42.3ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد25اپریل (یواین آئی) محکمہ موسمیات کے بموجب گرج وچمک ،طوفانی ہواوں اورژالہ باری کے ساتھ بارش تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم،جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ 27اپریل کو تلنگانہ کے بعض مقامات،27تا29اپریل شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں بارش کاامکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران 41تا43ڈگری سلسیس کے درمیان ہوگا جبکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کے زائد ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں میں تلنگانہ کے اضلاع جنگاوں،سدی پیٹ ، ورنگل،جئے شنکر بھوپال پلی،ناگرکرنول،نلگنڈہ، کومرم بھیم آصف آباد و یادادری بھونگیر میں ژالہ باری کا امکان ہے ۔اسی دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی اور یانم کے ساتھ رائل سیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.3ڈگری سلسیس تلنگانہ کے عادل آباد ضلع اور 41.9ڈگری اے پی کے کرنول میں درج کیاگیا۔