عادل آباد میں درجہ حرارت14.8 ڈگری ریکارڈ

   

حیدرآباد 9نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے شمالی، مرکزی اور مغربی حصوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔عادل آباد بیلا علاقے میں اعظم ترین درجہ حرارت 14.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ یونیورسٹی حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 17.4 ڈگری اور راجندر نگر میں 18.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں سردی میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ شمالی، وسطی اور مغربی تلنگانہ میں سردی میں اضافہ متوقع ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سردی خلیج بنگال کے شمالی حصہ میں ہواکے دباؤ میں تبدیلی سے بڑھ رہی ہے ۔