عادل آباد میں درجہ حرارت8.2ڈگری درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد ، کمرم بھیم آصف آباد، نرمل ، نظام آباد ، کاماریڈی ، میدک ، سنگاریڈی ، وقارآباد ، میڑچل۔ملکاجگری ،رنگاریڈی اور حیدرآباد میں بعض مقامات پر سردی کی شدید لہر کا امکان ہے ۔ اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں میں شمالی تلنگانہ کے بعض مقامات پر کہر کا بھی امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم، رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں میں عادل آباد اور میدک میں سردی کی شدید لہر کا امکان ہے ۔اقل ترین درجہ حرارت 8.2ڈگری عادل آباد اور 14.2 ڈگری حیدرآباد میں درج کیاگیا۔ساحلی اے پی کے نندی گاما میں کل شب 13.2ڈگری درجہ حرارت درج کیاگیا۔