عادل آباد میں سادھو کی گھناؤنی حرکت

   

کمسن لڑکی کے والدین حیرت زدہ ، بعد تحقیقات سادھو گرفتار

عادل آباد ۔ عادل آباد ضلع کے نرڈی گنڈہ منڈل کے موضع راجورا کی ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ ایک سادھو نے نازیبا حرکت کرنے پر پولیس سادھو کو اپنے حراست میں لیتے ہوئے ایک کیس درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل نرڈی گنڈہ موضع راجورا کے قریب پہاڑی علاقہ میں موجودہ ایک مندر جہاں آتمارام مہاراج نامی سادھو جو گذشتہ تقریباً 7 سال سے وہاں خدمات انجام دے رہا تھا جو پھلوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی گذار رہا تھا ۔ مندر کے بغل میں اس کا ایک کمرہ بھی ہے ۔ راجورا موضع کی ایک 16 سالہ لڑکی پانی اور کچھ پھل انہیں دینے گئی ۔ لڑکی کو تنہا محسوس کرتے ہوئے سادھو نے اس کو اپنی حوس کا شکار بنایا ۔ لڑکی کافی دیر تک اپنے مکان واپس نہ لوٹنے کے بنا پر والدین لڑکی تلاش میں مندر کے سادھو کے پاس پہونچے جہاں سادھو کے کمرہ کا دروازہ بند تھا ۔ دروازہ کھولنے کے بعد وہ اپنی لڑکی کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ۔ تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد نرڈی گنڈہ پولیس اسٹیشن میں سادھو کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جس کے بناء پر پولیس سادھو کو حراست میں لے لیا۔…