حیدرآباد28اکتوبر(یواین آئی) ضلع عادل آباد میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اوردیگر چارزخمی ہوگئے ۔ حادثہ اوٹنورمنڈل کے شیام پور میں جمعرات کی صبح اس وقت اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار وین مارننگ واک کرنے والے افراد کو ٹکر دینے کے بعد سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں الٹ گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثہ کے مقام پر ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ اسپتال منتقل کرنے کے دوران دوسرے شخص کی موت ہوگئی۔دیگر چار زخمیوں کو عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔
