عادل آباد میں شدت کی گرمی ‘درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوز

   

حیدرآباد 26اپریل(یواین آئی) دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول کئی اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے ، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔تیزہوائیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا کہ جب تک انتہائی ضرورت نہ ہو، عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ عادل آباد،نرمَل، منچریال اور آصف آباد میں کاروباری اور تجارتی مراکز خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی سمت سے چلنے والی ہواوں کی شدت عادل آباد، منچریال اور آصف آباد میں معمول سے زیادہ ہے ، جس نے شدت میں اضافہ کردیا ہے ۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ پانی کا استعمال کریں۔