عادل آباد /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سید سراج الدین اولیاء المعروف حضرت راجن شاہ ولی باگ سوارؒ چاندہ شریف کا سالانہ عرس جاریہ ماہ کی 20 تاریخ کو 9 شعبان بروز منگل بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے ۔ 18 فروری کو محفل سماع ہوگی اور 16 فروری کو بعد نماز عشاء عادل آباد جامع مسجد سے صندل نکالا جائے گا جو درگاہ شریف چاندہ پہونچے گا ۔ 20 فروری کو بعد نماز مغرب طعام کانظم رہے گا اور بعد نماز عشاء قوالی کا پروگرام ہوگا جس میں جناب جنید سلطانی و ہنموا کے علاوہ حیدرآباد کے مشہور قوال جناب اسرار نظامی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔