عادل آباد ۔ سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد صدر مسٹر خواجہ سراج الدین نے ایڈیشنل ضلع کلکٹر مسٹر رضوان پاشاہ شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے دو تحریری یادداشت میں کی جس میں ایڈیٹر انسپکٹر وقف بورڈ عادل آباد میں نہ ہونے کی بناء پر عادل آباد میں وقف بورڈ کی کروڑوں روپیوں کی فاضل اراضی پر ناجائز قبضہ جات کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے تدارک کیلئے مستقل طور پر عادل آباد میں وقف بورڈ انسپکٹر کا تقرر کرتے ہوئے وقف املاک کا تحفظ کرنے پر زور دیا ۔ جبکہ تقریباً پانچ سال سے عادل آباد میں وقف بورڈ انسپکٹر کی عدم موجودگی کو محسوس کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں اردو اکیڈیمی کی جانب سے عادل آباد کے اردو بھون میں کمپیوٹرس موجود ہیں ۔ ان کمپیوٹرس کے ذریعہ اردو زیر ریر تعلیم طلباء اور طالبات کو کمپیوٹر کورس سے آراستہ کرنے کی خواہش کی گئی ۔ ایڈیشنل ضلع کلکٹر مسٹر رضوان پاشاہ شیخ نے عادل آباد ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر شریمتی کرشنا وینی کو طلب کرتے ہوئے انہیں مسائل کی یکسوئی کرنے کی ہدایت دی ۔
وقارآباد اردو کمپیوٹر سنٹر پر مفت تربیت 5 جولائی تک ادخال درخواست کی سہولت
وقارآباد: ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبودآفیسر ڈی سدھارانی نے اپنیا یک بیان میں کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام ضلع وقارآباد میں اردو کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر پر بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو کمپیوٹر کورس کی مفت کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ جس کیلئے کم از کم دسویں جماعت کامیاب ہونا چاہئے اور عمر 28 سال سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ۔ خواہشمند امیدوار دفتر ضلع اقلیتی بہود ، کلکٹریٹ کامپلکس وقارآباد میں درخواستیں داخل کریں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی 2022 شام 4 بجے ہے ۔ اقلیتی بہود آفیسر نے ضلع وقارآباد کے خواہشمند نوجوانوں کو اس موقع سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9912144364/ 7995264997 پر ربط پیدا کریں ۔