عادل آباد میں پولیس کا کارڈن سرچ پروگرام

   

عادل آباد۔ عادل آباد کی پرامن فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی غرض سے ضلع ایس پی مسٹر اودے کمار ریڈی کی ہدایت پر مستقر عادل آباد کے محلہ کے آر کے کالونی میں ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشوراؤ کی نگرانی میں ’’کارڈن اینڈ سرچ‘‘ کیا گیا۔ صبح کی اولین ساعتوں سے رورل سرکل انسپکٹر مسٹر بی رگھوپتی، جینت سرکل انسپکٹر مسٹر کے نریش کمار، سب انسپکٹرز میں مسٹر ہری بابو، ویشنو وردھن، ویشنو پرکاش، شریمتی ڈی رادھیکا کے بشمول تقریباً 100 پولیس اہلکاروں نے مکانوں کی تلاشی کا کام کیا جس میں 58 موٹر سائیکل، 22 عدد آٹو رکشا، ایک عدد لاری، ایک غدر میکس پک آپ بغیر دستاویزات کے جہاں ایک طرف ضبط کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی ممنوعہ چھ ہزار روپیوں کا گٹکھا بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر مقامی افراد ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشور راؤ نے تیقن دیا کہ جن سواریوں کے دستاویزات ہیں وہ پیش کرتے ہوئے اپنی سواری حاصل کرسکتے ہیں۔