عادل آباد میں کورونا وباء کی دہشت

   

ایک ہی دن میں 126 افرادپازیٹیو، میڈیکل کالج میں بھی کئی مثبت کیس

عادل آباد ۔ ضلع عادل آباد میں کوویڈ 19 کے تحت کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 126 ایک ہی دن میں درج کی گئی جبکہ عادل آباد جیل میں 21 قیدی اور 8 جیل اسٹاف بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جیل میں قیدیوں کو کورونا وائرس ہونے کے بناء پر جیل میں موجودہ دیگر 195 افراد میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ جیل میں آئسولیشن وارڈ بناتے ہوئے 13 افراد کو رکھا گیا جبکہ 15 قیدیوں کو مستقر عادل آباد کے رمس دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ کل شام ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفس کی جانب سے موصولہ اطلاع میں ایک ہی دن میں 126 کورونا کیس درج ہونے کے بناء پر عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ تاہم ضلع عادل آباد میں 1907 مثبت کورونا کیس جن میں 992 علاج کے بعد اپنے اپنے گھر روانہ ہوگئے ۔ 799 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ۔ 92 افراد مستقر عادل آباد میں رمس دواخانہ میں اور دو افراد حیدرآباد گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ یکم ستمبر کو ایک روزہ اطلاع میں موضع انگولی میں 10 گیما میں 10 جذت میں 13 تلامڈگو میں دو ، اچوڑہ میں ایک نرڈی گنڈہ میں 9 سونالہ میں پانچ ، گوڈی ہتنور میں تین اوٹنور میں 7 ، PHC بوتھ میں چار نارنور میں ایک ، شام پور میں ایک سنہاپور میں دو ، دینٹن پلی میں 8 کے علاوہ مستقر عادل آباد کے چلکوری لکشمی نگر میں پانچ ، خورشید نگر میں 13 پتلی باولی میں سات ، شانتی نگر میں گیارہ اور دس میڈیکل کالج میں 9 کورونا کے مثبت کیس درج کئے گئے ہیں۔