دستاویزات کی تنقیح ، 56 موٹر سائیکل ، 11 آٹوز ضبط
عادل آباد ۔ مستقر عادل آباد کے
KRK
کالونی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں
DSP
وینکٹیشور راؤ کی نگرانی میں دس پولیس عہدیدار بشمول 70 پولیس جوانوں نے کارڈن سرچ آپریشن کے تحت گھر گھر تلاشی انجام دی ۔ جس میں بغیر دستاویزات والے موٹر سائیکل کے علاوہ ایسے موٹر سائیکل جن پر ہیلمٹ یا ماسک نہ ہونے کے بناء پر جرمانہ عائد کئے گئے تھے ۔ 56 موٹر سائیکل 11 عدد آٹو رکشھا ، چار عدد ٹریکٹر اور ایک کار کو ضبط کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن روانہ کیا گیا ۔ جبکہ
KRK
کالونی میں غیر مجاز شراب فروحت کرنے والے ایم پرکاش ، کے راجندر ، ایم ویکنا کے مکان کی تلاش پر دس ہزار روپئے کی شراب ، جی پردیپ کے مکان سے ممنوعہ دو ہزار روپئے کا گٹکھا ، کے لکشمن کی کرانہ شاپ سے 30 کنٹل عمدہ چاول جو راشن کارڈ دہندگان کو سربراہ کئے جارہے ہیں ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس کی اس کارروائی میں سرکل انسپکٹر کے پرشوتم چاری ، اے ایس آئی میں مسٹر ہری بو ، شیخ فرید ، کے رویندر ، پروین کمار ، شریمتی ڈی رادھیکا ، مادھوانی ، کے درشنی ، کے شراونتی ، ٹاسک فورس سب انسپکٹر مسٹر سید تاج الدین کے علاوہ 60 پولیس جوان موجود تھے ۔ ڈی ایس پی نے اس موقع پر محلہ کے افراد سے مخاطب ہوکر کہا کہ کارڈن سرچ کا مقصد غیر مقامی افراد کی تلاش ہے ۔ انہوں نے کسی بھی غیر مقامی فرد کو مکان کرایہ پر دینے سے قبل اس کا آدھار کارڈ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔
