عادل آباد /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محلہ خورشید نگر میں جمیع علماء ، حفاظ ، آئمہ مساجد ، نوجوانان خورشید نگر اور سندریا نگر کی جانب سے استقبال رمضان واصلاح معاشرہ کے عنوان پر 14 مارچ بروز منگل ایک عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کے پوسٹر کی رسم اجرائی کے موقع پر حافظ سرتاج احمد اشاعتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن حافظ عارف خان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے جلسہ میں حافظ سید جعفر اشاعتی کی صدارت ، اعجاز احمد کنوینر مشاعرہ اور مہمان خصوصی مولانا منیرالرحمن آزاد قاسمی مہاراشٹرا نوجوان شاعر حافظ زاہد جہاناگجنوری ، مفتی عثمان قاسمی شرکت کریں گے ۔ حافظ سرتاج احمد اشاعتی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس جلسہ کی نظامت مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی کریں گے ۔ انہوں نے عامتہ المسلمین سے جلسہ عام میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔
مسجد طور پٹلم میں جلسہ شب برات کا انعقاد
پٹلم /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد طور آٹو نگر پٹلم میں 7 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء جلسہ شب برات کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ مولانا ربانی معلم مدرسہ دارالعلوم بچکنڈہ نے شرکت کی ۔ مدرسہ تعلیم السلام پٹلم اور سماجی مدرسہ کے طالبات نے نعت اور حمد ثناء سنانے کی سعادت حاصل کی۔ نظامت مفتی شیخ جمشید اشاعتی نے کی ۔مساجد تنظیم کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس کی زیر نگرانی جلسہ شب برات منعقد کیاگیا۔ بعد ازاں تمام لوگ مقامی قبرستان پہونچکر مرحومین کی مغفرت کیلئے درود شریف کا اہتمام کیا ۔