عادل آباد میں 20 ڈسمبر کو جلسہ ا صلاح معاشرہ

   

عادل آباد ۔ حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی سرپرستی میں حافظ پیر خلیق احمد جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا کی ایمان پر مستقر عادل آباد میں 20 ڈسمبر بروز پیر عائشہ مسجد کولی پورہ میں اجلاس عام ’’ اصلاح معاشرہ ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد ، سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ نے مفتی تجمل حسین استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد و نائب صدر جمعیت علماء تلنگانہ ، اعزازی مہمان مولانا محمد کلیم الدین صدر جمعیت علماء اوٹنور و سکریٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی ضلع عادل آباد شرکت کریں گے ۔ حافظ محمد ابوبکر صدر جمعیت علماء عادل آباد کی نگرانی میں مولانا محیمد اسلم صدر جمعیت علماء مستقر عادل آباد کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس عام میں نظامت کے فرائض مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء مستقر عادل آباد انجام دیں گے ۔