عادل آباد میں 23طالبات سمیت غذا سے متاثر

   


کالج کی کشادگی کے پہلے ہی دن ناقص مڈڈے میل کی فراہمی

عادل آباد :مستقر عادل آباد کے راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کالج (ریمس) میں تعلیم حاصل کرنے والے 23 طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوگئیں جب انہیں غذا فراہم کرنے والی کینٹن سے ناقص غذا فراہم کی گئی ۔ ریمس ڈائرکٹر بلرام بھانوت نے غذا سے متاثرہ طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آج سے ریمس میں کلاسیس کا آغاز ہوا اور پہلے بیاچ کے طور پر 200طلبہ جن میں 100 لڑکے بھی شامل ہیں شرکت کی اور انہیں دوپہر کے کھانے کے تحت فراہم کی جانے والی غذا سے 23 طالبات کو متاثر ہوگئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تغذیہ فراہم کرنے والی کینٹن گذشتہ دو ماہ سے بند تھی اور آج کلاسیس کے آغاز کے ساتھ ہی کینٹن کو چالو کیا گیا ۔ متاثرہ طالبات کی اطلاع پر ضلع کلکٹر شریمتی سکتا پٹنائک اور اعلیٰ قائدین نے ریمس دواخانہ پہنچ کر مریضوں کی عیدات کرنے کے علاوہ اس سنگین واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے کل تک اس کی رپورٹ پیش کرنے ریمس ڈائرکٹر کو ہدایت دی ۔