عادل آباد: ٹماٹر کی اسمگلنگ کے دوران لاری حادثہ کا شکار

   

Ferty9 Clinic

پولیس کی موجودگی میں ٹماٹر کو دوسری لاری میں دہلی منتقل کیاگیا، کوئی کارروائی نہیں
عادل آباد /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک میں ترکاریوں کی قیمت میں جہاں دن دوگنی اضافہ کو محسوس کیا جارہا ہے ۔ جس کے بنا عام زندگی گذارنے والے افراد کا روز مرہ کی زندگی گذارنے میں جہاں ایک طرف دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ اسی صورت میں ریاست کرناٹک کے کولار مقام سے ایک تجارت پیشہ فرد نے جس مقام پر ٹماٹر کی قیمت معقول حاصل ہو رہی ہے ۔ کرناٹک کے کولار مقام سے ٹماٹر غیر قانونی منتقل کرنے کے دوران عادل آباد کے موالا منڈل کے حدود میں ٹماٹر سے لدی لاری حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس کی حفاظت کیلئے پولیس کو تعیقنات کیا گیا جبکہ پولیس کو چاہئے تھا کہ ٹماٹر کی اس تجارت کرنے والے فرد کو ٹماٹر اسمگلنگ کے جرم میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ اشیاء ماتحیاج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دوران اشیاء خوردنوش کا ذخیرہ کرنا اور اس کو ایک مقام سے دوسرے مقام زائد قیمت پر فروخت کرنا قانونی جرم تصور کیا جاتا ہے ۔ موالا منڈل کے حدود میں حادثہ کا شکار ٹماٹر سے لدی ہوئی لاری میں 638 کیریٹس میں 18 ٹن ٹماٹر موجود تھا جس کی مالیت تقریباً 22 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے جو ریاست کرناٹک کے کولار مقام سے دہلی منتقل کیا جارہا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی میں 150 روپئے تا 200 روپئے فی کیلو ٹماٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ بعد ازاں پولیس کی موجودگی میں ٹماٹر کو دوسری لاری میں منتقل کیا گیا اور وہ عادل آباد سے دہلی کیلئے روانہ ہوگئی ۔