عادل آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف کیس درج

   

کانگریس قائدین کی نمائندگی پر پولیس کا اقدام
عادل آباد /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک طبقہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی پاداش میں عادل آباد رکن لوک سبھا و بی جے پی قائد مسٹر سویم بابو راؤ کے خلاف ایڈیشنل ایس پی مسٹر کے موہن نے عادل آباد ون ٹاون کے میں مقدمہ درج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 14 جون کو گادی گوڑہ میں منعقدہ ایک جلسہ کے دوران مسٹر سویم بابو راؤ نے اپنے خطاب میں آدی واسی لڑکیوں کا پیچھا کرنے والے مسلم نوجوانوں کے سر کاٹنے کا انتباہ دیا تھا ۔ موصوف کی تقریر کا ویڈیو موبائل فون کے ذریعہ منظر عام پر آنے کے بعد مقامی مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی تھی ۔ جس کو محسوس کرتے ہوئے عادل آباد کی پرامن فضاء کو برقرار رکھنے کی غرض کانگریس پارٹی مینارٹیز ضلع چیرمین مسٹر ساجد خان اپنے پارٹی اراکین کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے 23 جون کو ایک یادداشت پیش کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے مخاطب ہوکر بی جے پی قائد و عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر سویم بابو راؤ کے بیان کی سخت مذمت کی اور انہیں صرف ایک آی واسی فرقہ کا نہیں بلکہ تمام طبقہ جات کا قائد ہونے کا احساس دلایا ۔ اس موقع پر مسٹر ساجد خان نے واضح انداز میں کہا کہ کسی بھی فرقہ یا طبقہ کی لڑکی کا پیچھا کرنے والے یا چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے پولیس کو مشورہ دیا تھا ۔ کانگریس پارٹی قائد کی جانب سے پیش کردہ شکایت کے بناء پر ایڈیشنل ایس پی نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کرنے کے بعد قانونی مشاورت حاصل کرنے کے بعد مسٹر سویم بابو راؤ پر 145/2019 ، 294B، 504، IPC506 شکنتی کے تحت مقدمہ درج کیا ۔