عادل آباد کے جنگلات میں برقی شاک سے شیرنی کی موت

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عادل آباد ضلع کے ٹائیگرس کوریڈور جنگلات میں برقی شاک سے ایک شیرنی کی موت کا واقعہ دو دن قبل پیش آیا ۔ ٹیگر کوریڈور جنگلات میں بڑی بلیوں کی حفاظت کو لے کر محکمہ جنگلات میں خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ مردہ شیرنی پھلگنا کی اولاد تھی جو 2015 میں تلنگانہ میں آباد ہونے والی پہلی شیرنی تھی ۔ جب کہ حکام نے تصدیق کی کہ جمعہ کو آصف آباد ضلع میں ایک شیرنی کے بی مردہ پائی گئی ۔ مردہ شیرنی آٹھ سالہ کے بی ہوسکتی ہے ۔ جس کا نام کومیا بی جو کدسا کے جنگل میں پیدائش کے بعد اس جنگل کے نام پر رکھا گیا ۔۔ ش