عادل آباد ۔ ضلع عادل آباد میں دوسرے مرحلہ میں تیزی سے پھیلنے والی کوویڈ 19 کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے احتیاط کرنے کی غرض مستقر عادل آباد کے سرکاری و غیر سرکاری مدارس کے طلباء اور طالبات میں ماسک کی تقسیم عادل آباد کے سماجی قائد و سابق نائب صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی مسٹر راج قادری عمل میں لارہے ہیں ۔ مستقر عادل آباد کے گورنمنٹ گزیٹیڈ ہائی اسکول میں ماسک کی تقسیم کے موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں اس خطرناک بیماری سے نجات پانے کیلئے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے علاوہ اپنے منہ پر ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ سے سراج قادری اپنے ذاتی صرفہ سے طلباء اور طالبات میں مفت ماسک تقسیم کر رہے ہیں ۔