ٹی آر ایس کے مقامی قائدین کی تائید، ہڑتالی افراد سے اظہار یگانگت
عادل آباد /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد میں فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے چھوٹے تجارت پیشہ افراد جنہیں گذشتہ 20 تاریخ کو مجلس بلدیہ عہدیداران پولیس عملے کے ساتھ بے دخل کردیا جس کے بناء پر زائد چھوٹے تجارت پیشہ افراد روز مرہ فراہم کرنے والے روزگار سے محروم ہوچکے ہیں۔ تجارت پیشہ افراد انصاف کی خاطر اور اپنی تجارت پیشہ ا فراد انصاف کی خاطر اور اپنی تجارت کو اس مقام پر برقرار رکھنے کی خاطر دفتر ضلع کلکٹر کے روبرو زنجیر ہڑتال کا آغاز کیا جو گذشتہ پانچ دن سے جاری ہے ۔ جسے محسوس کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی ریاست قائد یونس اکبانی اور ٹی آر ایس پارٹی سکریٹری سید سجاد الدین نے آج احتجاج کرنے والے تجارت پیشہ افراد سے اظہار یگانگت کیا اور اس موقع پر یونس اکبانی نے کہا کہ سیاسی بھید بھاؤ کے بناء پر چھوٹے تجارت پیشہ افراد کو ان کے روزگار سے محروم کیا گیا ہے۔ انہیں اس مقام پرتجارت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے روزگار سے مربوط کریں۔ اس موقع پر مجلس ٹاون کمیٹی صدر نذیر احمد کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔