عادل آباد ضلع پریشد کا اجلاس ، مختلف امور پر مباحث

   

Ferty9 Clinic

اسکولوں کی ابتر حالت کا سخت نوٹ ، اردو اساتذہ کے تقررات پر زور ، آبرسانی اور برقی مسائل کا بھی جائزہ

عادل آباد :۔ عالمی خطرناک بیماری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریاستی حکومت 40 ہزار کروڑ روپیہ خسارہ میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اے اندرا کرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات ، قانون ، انڈومنٹ نے مستقر عادل آباد میں ضلع پرجاپریشد کے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ لیتے ہوئے ہر ضلع کو دس کروڑ روپیوں منظور کئے ہیں جن میں مقامی رکن اسمبلی ، رکن قانون ساز کونسل کو فی کس پانچ کروڑ روپیہ صرف کرنے کے اختیارات ہیں ۔ جس کے بناء پر ضلع عادل آباد کے دیہی علاقہ جات میں جہاں مدارس کی عمارتیں تعمیر میں تعطل کا شکار بنی ہوئی اس کے علاوہ طلباء او رطالبات کو کارپویٹ طرز کی تعلیم دلانے اور ان کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کا پورا لحاظ رکھا جائیگا ۔ ضلع پرجاپریشد کے اجلاس میں کانگریس اراکین میں مسٹر گنیش ریڈی کے علاوہ اور دیگر اراکین کی جانب سے مدراس کی خستہ حالت کو بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا ۔ تلامڈگو ، بھیم پور ، اوٹنور ، بھرم پور ، دہے گاوں کے مختلف مقامات پر موجودہ مدارس کی ابتر حالت کو محسوس کرتے ہوئے اس اجلاس میں مدارس کے عمارتوں کی تعمیر میں تاخیر پر سخت نوٹ لیا گیا جبکہ نار نور ، اور اندرویلی منڈل جات میں اردو اساتذہ کی قلت کا تذکرہ کرتے ہوئے اردو تعلیم سے طلباء کو آراستہ کرنے اساتذہ کے تقررات پر بھی زور دیا گیا ۔ 42 نکات پر مشتمل ایجنڈہ میں تعلیم کے علاوہ مشن بھاگیرتا سے فراہم ہونے والے پانی کی عدم فراہمی بھی عہدیداروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ مشین بھاگیرتا کے ذریعہ فراہم ہونے والا پانی ’’ گندہ ‘‘ جہاں ایک طرف حاصل ہورہا ہے وہیں دوسری طرف برقی موٹر کی خرابی کے بناء پر دیہی عوام کو تقریباً 20 یوم تک پانی حاصل کرنے سے قاصر رہے ۔ نلامڈگو منڈل کے لکشمی ٹور ، Palli ( k ) ۔ Palli – B مواضعات کے علاوہ دیگر مقامات کے افراد کو بھی 20 دن تک پانی فراہم نہ ہونے کے بناء انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ رکن قانون ساز کونسل مسٹر جیون ریڈی نے 40 ہزار کروڑ روپیوں کے صرفہ سے تعمیر کردہ مشن بھاگیرتا کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریاست کے عوام کو ڈینگو ، ملیریا جیسی مہلک بیماری سے نجات دلانے کی غرض ہر گھر مشن بھاگیرتا کے تحت صاف اور شفاف پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے پانی میں پائی جانے والی گنگدی کو دور کرنے کیلئے واٹر ٹینک میں پانی صاف کرنے کے پاؤڈر کا چھڑکاو پابندی سے کرنے کی تجویز کو پیش کیا جس پر ضلع کلکٹر شریمتی سکتاپیٹنائیک نے مسٹر جیون ریڈی کے مشورہ سے اتفاق کرتے ہوئے عہدیداروں کا اجلاس طلب کر کے پانی کو صاف اور صفاف بنانے اپنی رضامندی ظاہر کی ۔ ضلع پرجاپریشد اجلاس کی صدارت صدرنشین ضلع پرجاپریشد صدر مسٹر راٹھور جناردھن نے کی جبکہ اس اجلاس میں عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگورامنا ، یوتھ حلقہ اسمبلی مسٹر راٹھو باپور ، اوٹنور ITDA پی او کے علاوہ سرکاری و خانگی عہدیدار موجود تھے ۔ اس اجلاس میں ITDR پی اے نے اوٹنور ڈیویژن کے تحت شمار کئے جانے والے مدارس میں 40 ایسے مدارس جن کی حالت خستہ ہے اس کی جلد از جلد تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔