عادل آباد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کورونا سے متاثر

   

محلہ شانتی نگر کی مکمل ناکہ بندی،صفائی اور ادویات کا چھڑکاؤ
عادل آباد۔/5 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد میں کورونا وائرس کے خاتمہ کی بنا پر گذشتہ چند دنوں سے ضلعی عوام راحت کی سانس لے رہے تھے وہیں اب اوٹنور ڈیویژن میں ممبئی میں مزدور ی انجام دینے والے افراد لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث اپنے وطن اوٹنور واپس لوٹنے پر ان 22 افراد کو پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے ایک ہاسٹل میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ ان 22 افراد کے خون کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس میں چھ خون کے نمونوں کی جانچ پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کورونا مثبت اثرات پائے گیء جس کے پیش نظر شہر اوٹنور کا محلہ شانتی نگر اور اس کے اطراف تین کلو میٹر کے احاطہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرتے ہوئے مقامی مقامی افراد کو اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کورونا وائرس میں مبتلا پانچ افراد کوابتدائی طبی سہولت کی خاطر مستقر عادل آباد کے رمس دواخانہ میں منتقل کیا گیا۔ اوٹنور کے محلہ شانتی نگر علاقہ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ فائر اور صفائی عملے کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی کا کام اور ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔