عادل آباد میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

   

عادل آباد ۔ طلباء اور طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کرانا اولیاء سرپرستوں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر عتیق الرحمن نے جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی جانب سے کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو اسنادات تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔ موصوف اپنے ابتدائی خطاب میں کمپیوٹر تربیت سے استفادہ کرنے والے طلباء اور طالبات کو مبارکباد بھی پیش کی ۔ جبکہ محترمہ شگفتہ انجم نے اپنے خطاب میں زندگی کے مقصد کو پہونچاتے ہوئے اللہ کے بتائے راستہ پر زندگی گذار کر دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس تقریب میں 25 طلباء اور طالبات جنہوں نے کمپیوٹر تربیت حاصل کی انہیں اسنادات دئے گئے جن میں افشاء ، اسماء ، شفاء ، اسجد ، عفان کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔ محترمہ شمس آرا صدر جی آئی او مسٹر عبدالجلیل مقامی جماعت اسلامی صدر مسٹر عبدالعلیم صدر ضلع ایس آئی او سیف الاسلام صدر ایس آئی او ٹاون کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ عادل آباد جماعت اسلامی صدر مسٹر عبدالجلیل نے اپنی صدارتی خطاب میں جماعت کے جانب سے جاری دینی اصلاحی ، دعوتی خدمات کا تذکرہ کیا اور آج کے دور میں کمپیوٹر کی اہمیت سے واقف کرایا ۔ مسٹر ضیاء الحق کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔