حیدرآباد 11 جون(سیاست نیوز )تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ اِتوار سے ہی ضلع میں گرمی کی شدید لہر ہے جہاں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے جس سے لوگ گھروں میں ہی محدود ہونے پر مجبور ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق عادل آباد میں درجہ حرارت کئی مقامات پر 44.9 ڈگری سیلسیس درجہ کیا گیا۔ کومرم بھیم آصف آباد، نرمل اور منچریال اضلاع میں بھی اسی طرح کی گرمی دیکھی گئی۔ شدید گرمی اور لو کے سبب کاؤٹالہ منڈل کی ایک خاتون 65 سالہ رتنا بائی کی موت ہوگئی۔ وہ ہفتہ واری بازار سے اشیاء کی خریداری کے بعد واپس ہورہی تھی کہ لو لگنے کے سبب سڑک پر گر گئی۔
