محلہ بنگاڑی گوڑہ کے مکینوں کو پٹہ جات فراہم کرنے کا مطالبہ
عادل آباد۔ مستقر عادل آباد کے محلہ بنگاری گوڑہ میں تقریباً 20 سال سے گذر بسر کرنے والے افراد کو پٹہ جات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر ساجد خان نے محلہ کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ دفتر مجلس بلدیہ عادل آباد کے روببرو ’’دھرنا‘‘ منظم کیا۔ جبکہ دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کو پولیس نے نا کام بنادیا۔ اس موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوکر کانگریس پارٹی ضلع قائد نے رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ تین امتحانات کے دوران بنگاری گوڑہ کے افراد کو اپنی کامیابی کے بعد پٹہ جات فراہم کریں گے۔ مقامی افراد کی بارہا نمائندگی کے باوجود پٹہ جات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ صدر نشین مجلس بلدیہ کے جلیل القدر عہدہ پر موصوف کے فرزند فائز ہیں۔ احتجاجیوں کا سامنا کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ شریمتی شیلجہ نے کہا کہ وہ ضلع کلکٹر سے گفت و شنید کرتے ہوئے بنگاری گوڑہ کے مکان داروں کو پٹہ جات فراہم کریں گے۔