راجکوٹ: انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر ٹیم کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل رشید کو ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کا سب سے اہم کھلاڑی سمجھتے ہیں، خاص طور پر جب ان کی خصوصی مہارت تیسرے میچ میں ہندوستان کے خلاف نمایاں طور پر نظر آئی۔ رشید نے لیگ اسپن باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں واپسی دلائی۔ انہوں نے اپنی رفتار میں خوبصورتی سے تغیر پیدا کیا اور دیگر اسپنرزکے مقابلے میں گیند کو زیادہ گھمانے میں کامیاب رہے۔ہندوستانی بیٹرس رشید کے خلاف باؤنڈریاں لگانے کی کوشش بھی نہیں کررہے تھے۔