عادل رشید نے آئی پی ایل پر نظریں جمالیں

   


میلبورن۔ انگلینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی مہم میں عادل رشید کی میچ کا رخ بدلنے والی کارکردگی قرار دیئے جانے کے بعد یقینی طور پر 23 دسمبر کوکوچی میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں انہیں ایک اہم کھلاڑی بنا سکتی ہے۔راشد جس نے سیمی فائنل اور فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کو سوریا کمار یادیو اور بابر اعظم جیسے ہائی پروفائل وکٹیں کے ساتھ پریشان کیا ، پنجاب کنگز کے ساتھ کام کرنے کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل ٹیم کی جرسی میں نظر آسکتے ہیں۔راشد نے اتوار کو ورلڈ کپ فائنل کے بعد پی ٹی آئی کو بتایا ہاں میں اس بار آئی پی ایل کی نیلامی میں اپنا نام پیش کروں گا۔یادر ہے کہ عادل رشید نے سیمی فائنل میں ہندوستان کے سب سے اہم بیٹر سوریا اور پھر فائنل میں بابر کو آوٹ کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔