مانگوڑ بستی کا ملزم جیل منتقل ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایک عادی جیب کترے کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے ایس دھرم ساکن افضل ساگر ملے پلی مانگوڑ بستی کا ساکن ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جیب کترا دونوں شہروں میں 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے سابق میں سلطان بازار ، شاہ عنایت گنج اور دیگر علاقوں میں عوام کو نشانہ بنارہا تھا اور سال 2014 ء سے وہ پولیس کی گرفت سے باہر تھا ۔ جیب کترے دھرم کو سابق میں کئی مرتبہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیجا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا اور مسلسل آر ٹی سی بسوں میں مسافرین کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے طلائی زیورات اور نقد رقومات کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ دھرم اکثر سکندرآباد اور دیگر علاقوں کی بس سرویس میں مسافر کے بھیس میں سفر کیا کرتا تھا اور مسروقہ مال کو فروخت کرتے ہوئے اس رقم سے فینانس کا کاروبار بھی چلایا کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کو پولیس نے کنچن باغ پولیس کے حوالے کردیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا گیا ۔