عادی سارقین کی تین رکنی ٹولی گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/26جولائی ( سیاست نیوز) نلہ کنٹہ پولیس نے تین رکنی عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 24 لاکھ مالیتی طلائی زیورات اور نقد رقم ضبط کی۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہاکہ اس ٹولی کی سرغنہ 36 سالہ خوشبو نائیڈو ہے جو اپنے ساتھیوں ایس ومشی کرشنا اور وی سوریا کرشنا کی مدد سے نقلی چابیوں کا استعمال کرتے ہوئے مکانات میں داخل ہوکر سرقہ کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خوشبو جو خواب آور دواؤں کا استعمال کرتی ہے اپنے نشانہ کو بھی بے ہوش کرنے کے بعد مکان میں داخل ہوکر سرقہ کرتی ہے۔تلنگانہ پولیس اسٹیٹ اکیڈیمی کے ٹیلی فون آپریٹر 54 سالہ پی ونئے کماری کو خوشبو نے لیمو کے شربت میں خواب آور گولیاں پلادی اور نقلی چابیوں کی مدد سے 19 جولائی کی شب الماریوں سے 53 تولہ طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ نلہ کنٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران مذکورہ سارقین کا پتہ لگایا تھا۔