عادی سارق کو سزاء و جرمانہ

   

حیدرآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے موٹر سائیکل اور گھروں میں سرقہ کرنے والے عادی سارق کو 15 ماہ کی سزا اور 5 مقدمات میں فی کس 50 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ چیتنیہ پوری پولیس نے 5 مقدمات کی ایک چارج شیٹ کو آج عدالت میں پیش کیا ۔ جس پر عدالت نے جی مہیش عرف ناگراجو عرف ناگا اور عرف بوٹی کو سزاء سنائی ہے ۔ سال 2012 سے مہیش کا مجرمانہ ریکارڈ پایا جاتا ہے ۔ پولیس نے اس سارق کو کئی مرتبہ گرفتار کیا اور یہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکا ہے ۔ سال 2012 تا سال 2017 کے درمیان اس نے 19وارداتیں انجام دیں اور چیتنیہ پوری پولیس نے موٹر سائیکل سرقہ کی 5 وارداتوں میں اس کے خلاف چارج شیٹ کو داخل کیا تھا ۔