حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے منظم انداز میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ایک عادی سارق کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 19 سالہ بی سائی کمار ساکن سیتارام باغ ، افضل ساگر کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ سائی کمار آر ٹی سی بسوں میں مسافرین سے طلائی چین چھیننے کے معاملہ میں ملوث ہے اور یہ سارق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلسل وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ اس نے سلسلہ وار 8 وارداتوں کو انجام دیتے ہوئے عام شہریوں میں خوف پیدا کرنے کا موجب بن رہا ہے ۔ سیف آباد پولیس نے 2 مارچ 2019 کے دن ایک کارروائی میں سائی کمار کو گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔۔
